ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب کے کینیڈا کے خلاف اقدامات جاری

سعودی عرب کے کینیڈا کے خلاف اقدامات جاری

Thu, 09 Aug 2018 11:49:21    S.O. News Service

ریاض،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب نے کینیڈا میں اپنے شہریوں کے علاج کے تمام پروگرامز کو روک دیا ہے۔ بدھ کے دن بتایا گیا کہ کینیڈا میں زیر علاج تمام سعودی باشندوں کو کینیڈا سے باہر دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریاض حکومت نے رواں ہفتے ہی اعلان کیا تھا کہ کینیڈا کے ساتھ نئے معاہدوں اور سرمایہ کاری کے منصوبہ جات کو منجمد کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی سعودی عرب سے کینیڈین سفیر کو بھی بیدخل کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ ان سعودی اقدامات کی وجہ بظاہر کینیڈا کا وہ مطالبہ بنا ہے، جس میں سعودی عرب پر زور دیا گیا تھا کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنان کو رہا کر دے۔


Share: